محنت کش خواتین کی حامی امریکی کمپنی

اس مضمون میں گیپ اِنک کے بارے میں پڑھیں جو امریکی محکمہ خارجہ کے سالانہ اعزاز یافتہ ایوارڈ فار کارپوریٹ ایکسیلینس(اے سی ای) یافتگان میں سے ایک ہے۔

شیئر امیریکہ

December 2022

محنت کش خواتین کی حامی امریکی کمپنی

گیپ اِنک نے ایک ملین سے زائد خواتین اور لڑکیوں کو تکنیکی ہنرمندیوں سے مزین کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ خواتین اور لڑکیاں کمپنی کی سپلائی چین اور برادریوں سے تعلق رکھنے والی ہیں۔ (تصویر بشکریہ گیپ اِنک)

امریکہ اُن امریکی کمپنیوں کی اپنے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے اور اُن کے ماحولیات پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے میں حوصلہ افزائی کرتا ہے جن کے ملازمین دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

امریکہ کی تخصص کی حامل خوردہ فروش کمپنی ’گیپ اِنک‘نے اِنہیں امور پر توجہ دی اور کاروباری کارکردگی کو بہتر بنانے، انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے والی پالیسیوں پر عمل کیا۔

کمپنی کی نائب صدر جوڈی ایڈلر نے اپریل میں ایک بیان میں کہا کہ گیپ’’ اپنے کاروبار، اپنے طبقات اور کرہ ارض کے لیے مستقبل کو مزید پائیدر بنانے‘‘ کا کام کر رہی ہے۔

گیپ نے اپنے رسدی سلسلے میں کام کرنے والے کئی ملین افراد کے لیے ہنرمندی کے تربیتی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ ۱۵ برس قبل شروع کیے جانے والے اس کے ملازمین کی ترقی اور بہتری کے’پرسنل ایڈوانسمنٹ اینڈ کیریئر انہانسمنٹ‘(پی اے سی ای) نامی پروگرام کے تحت ایک ملین عورتوں اور لڑکیوں کو گیپ اِنک کے رسدی سلسلے اور کمیونٹی کے ماحول میں تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی جا چکی ہے۔

Workers at a factory producing apparel for Gap Inc. in Karnataka state in India (Courtesy of Gap Inc.)

کرناٹک میں واقع گیپ اِنک کی فیکٹری میں کارکن کپڑے بناتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ گیپ اِنک)

یہ کمپنی صنفی بنیادوں پر کیے جانے والے تشدد (جی بی وی) کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے پروگرام کے تحت جی بی وی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جی بی وی کے خاتمے کے لیے اپنے ردعمل میں بہتری لانے کے لیے آگاہی میں اضافہ کرنا اور سپلائر اور فیکٹری کی پالیسیوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ۲۰۱۶ء میں آغاز کے بعد سے گیپ اِنک کے رسدی سلسلے میں کام کرنے والے ۴لاکھ سے زائد ملازمین فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے گیپ اِنک نے احمد آباد، بھارت میں اپنے ایک مینوفیچرنگ یونٹ سے پیدا ہونے والے گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ پر لاکھوں ڈالر لگائے۔ یہ پلانٹ سالانہ ۲ اعشاریہ ۵  ارب لیٹرپانی کی بچت کرتا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کی تازہ پانی تک رسائی کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ذمہ دارانہ کاروباری سرگرمیوں بالخصوص اپنے براہ راست ملازموں کے علاوہ دیگر لوگوں کا خیال رکھنے کے صلے میں گیپ اِنک کو سال ۲۰۲۲ء کا ’کارپوریٹ ایکسیلنس‘ (اے سی ای) ایوارڈ دیا ہے۔ کووِڈ۔۱۹ وبا کے پھوٹنے کے بعد جب گیپ کے سپلائر اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل نہ رہے تو گیپ اِنک آگے بڑھی اور اپنے سپلائر کے ذمے واجب الادا اُن کے ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں مذاکرات کیے تاکہ اِس وباء کے معاشی اثرات کا سامنا کرنے والے سب سے کمزور طبقے کی مالی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمپنی کے اقدامات ایک ایسے وقت میں بلاتعطل رسدی سلسلے برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے جب دنیا میں اس وباء نے افراتفری مچا رکھی تھی۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اے سی ای ایوارڈ ” کے ذریعے بیرون ملک اُن امریکی اقدار کو اپنے تمام کاموں میں برقرار رکھنے والی کمپنیوں کے عزم کو تسلیم کیا جاتا ہے جن میں انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کا احترام کرنا، اخلاقی بنیادوں پر رسدی سلسلے کو چلانا اور جمہوریت کو فروغ دینا شامل ہیں۔‘‘

وزیر خارجہ کا ۲۰۲۲ء  کا ’ کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ‘ ذمہ دار کاروباری سرگرمیوں کے اعتراف کے طور پر ایک چھوٹی کمپنی کو بھی دیا گیا ۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں لچک پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بھی دیا گیا۔

تشکر برائے متن  ShareAmerica



تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے