جب آپ اپنے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی تیاری کر رہے ہوں تواکثر پوچھے جانے والے ایسے سوالات کےجوابات کے لیے اس گائڈ سے رجوع کریں ۔
April 2022
تصویر از اے ایل ایف اسنیپر /آئی اسٹاک /گیٹی امیجیز
بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے عمل سے گزرنا چیلنج سے بھرپور اور دباؤ والا عمل ہو سکتا ہے۔ طلبہ کووقت پر امریکہ کا سفر شروع کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ذیل میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو ) کے ساتھ ان کے جوابات بھی دیے گئے ہیں۔
میں اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کا عمل کیسے شروع کروں؟
آپ کا پہلا قدم امریکہ میں اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (ایس ای وی پی ) سے تصدیق شدہ تعلیمی ادارے میں درخواست دینا ہے۔ ایس ای وی پی سے تصدیق شدہ اداروں اور پروگراموں کو تلاش کرنے کے لیے اسکول سرچ ٹول کا استعمال کریں جو ایف ون اور ایم ون طلبہ کے اندراج کے اہل ہیں۔ آپ کے لیے دستیاب پروگراموں کی اقسام کے بارے میں مزید معلومات کے لیےبرائے مہربانی ایجوکیشن یو ایس اے کی ویب سائٹ دیکھیں۔
آئی ۲۰ کیا ہے؟
ایک بار جب آپ ایس ای وی پی سے تصدیق شدہ تعلیمی ادارے میں قبول کرلیے جاتے ہیں تو آپ کے ادارے کا نامزد اہلکار آپ کو فارم آئی ۲۰، ’’نان امیگرنٹ اسٹوڈنٹ اسٹیٹس کے لیے اہلیت کا سرٹیفکیٹ‘‘نامی ایک دستاویز ارسال کرے گا۔ فارم آئی ۲۰ہمارے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم (ایس ای وی آئی ایس) ڈیٹا بیس میں آپ کی معلومات کا ایک کاغذی ریکارڈ ہے۔ ہرتعلیمی ادارہ جو آپ کو قبول کرتا ہے وہ آپ کو ایک فارم آئی ۲۰میل کرے گا۔
ایس ای وی آئی ایس کیا ہے؟
ایس ای وی آئی ایس امریکہ میں حصول تعلیم کے دوران غیر تارک وطن طلبہ اور ومہمانوں کے تبادلے کے بارے میں معلومات کو برقرار رکھنے کےلیے ویب پر مبنی ایک نظام ہے ۔
میں اپنی آئی ۹۰۱ ایس ای وی آئی ایس فیس کیسے ادا کروں؟ اورفیس کتنی ہے؟
اپنا فارم آئی ۲۰حاصل کرنے کے بعد آپ کو آئی ۹۰۱ ایس ای وی آئی ایس فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروگرام کے لحاظ سے ایس ای وی آئی ایس فیس مختلف ہوتی ہے لیکن زیادہ تر طلبہ کو ایف ون ویزا کے لیے ۳۵۰ ڈالر اور جے ون ویزاکے لیے ۲۲۰ ڈالر ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
وفاقی قواعد و ضوابط کے مطابق، تمام ایف، ایم اور جے ویزا والے زمروں کے طلبہ کو اپنے امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے آئی ۹۰۱ ایس ای وی آئی ایس فیس ادا کرنا ہو گی۔ آپ اپنی آئی ۹۰۱ ایس ای وی آئی ایس فیس آن لائن ایف ایم جے فی ڈاٹ کام پر یا ویسٹرن یونین کوئک پے استعمال کر کے ادا کر سکتے ہیں۔
جب آپ ویزا کے لیے درخواست دیتے ہیں تو آپ کو ادائیگی کے ثبوت کے طور پر رسید پیش کرنی ہو گی ۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کی آئی ۹۰۱ ایس ای وی آئی ایس فیس کی رسید پر موجود ایس ای وی آئی ایس آئی ڈی نمبر آپ کے فارم آئی ۲۰ پر موجود ایس ای وی آئی ایس آئی ڈی نمبر سے مماثل ہو۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے یا آپ کو اپنی فیس کی ادائیگی میں دیگر مسائل کا سامنا ہے تو براہ کرم ایس ای وی پی سے رابطہ کریں۔
میں اپنے پروگرام شروع ہونے کی تاریخ سے کتنا پہلے اپنے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟
آپ کے آئی ۲۰ فارم پر درج پروگرام شروع ہونے کی تاریخ سے ۱۲۰ دن پہلے تک اسٹوڈنٹ ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔
مزید طلبہ کو ویزا دینے کے لیے ان کا انٹرویو کب کیا جا ئے گا؟
بھارت میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے۲۰۲۲۔۲۰۲۱کے موسم سرما کے طلبہ سیزن کے دوران ریکارڈ تعداد میں طلبہ کے انٹرویو کیے۔ ہم موسم بہار کے دوران طلبہ کی کم تعداد کے انٹرویوز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ۲۰۲۲ء کے موسم خزاں کے داخلوں کے لیے زیادہ تر اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویو موسمِ بہار کے بعد موسمِ گرما میں ہوں گے کیوں کہ طلبہ کو ان کا آئی ۲۰ ویزا ملنا شروع ہو جائے گا۔ خیال رکھیں کہ اپنا آئی ۲۰ فارم مل جانے کے بعد ہی انٹرویو کا وقت طے کریں۔
میں اپنے پروگرام کے آغاز کی تاریخ کے لیے وقت پر سفر کرنے کی غرض سے جلد اپائنٹمنٹ کی درخواست کیسے کر سکتا ہوں؟
آپ کو سب سے پہلے آمنے سامنے ملاقات کے لیے وقت کا تعین کرنا پڑ ے گا۔ ایک بار جب یہ ہو جائے تو آپ ہمارے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم https://www.ustraveldocs.com/in/en/expedited-appointment کے ذریعے جلد اپائنٹمنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کی جلد اپائنٹمنٹ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو آپ کو ای میل کے ذریعے ہدایات کے ساتھ مطلع کیا جائے گا۔ آپ کو اپنی موجودہ اپائنٹمنٹ کو تب تک منسوخ نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ آپ کو تصدیق نامہ نہیں مل جاتا کہ آپ کی فوری اپائنٹمنٹ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔اگر آپ کو ابھی تک منظوری یا نامنظوری موصول نہیں ہوئی ہےتو آپ کی درخواست ابھی زیر غور ہے۔
مجھے اپنااسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے ہونے والے انٹرویو میں کن دستاویزات کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے؟
ویزا کے حصول کے لیے ہونے والے انٹرویو میں آپ کو درج ذیل فارم اپنے ساتھ لانے ہوں گے۔
ڈی ایس ۱۶۰: آن لائن غیر تارک وطن ویزا عرضی کا بار کوڈ صفحہ۔
فارم آئی۲۰:غیر تارک وطن (ایف ون) اسٹوڈنٹ اسٹیٹس کے لیے اہلیت کا سرٹیفکیٹ- تعلیمی اور زبانوں کے طلبہ کے لیے (فارم آئی ۲۰)، یاپیشہ ور طلبہ کے لیے غیر تارک وطن (ایم ون) اسٹوڈنٹ اسٹیٹس کے لیے اہلیت کا سرٹیفکیٹ (فارم آئی ۲۰)۔
ایس ای وی آئی ایس ڈیٹا بیس میں آپ کی معلومات درج کرنے کے بعد آپ کا اسکول آپ کو ایک فارم آئی ۲۰ بھیجے گا۔ آپ اور آپ کے اسکول کے اہلکار کو فارم آئی ۲۰ پر دستخط کرنے ہوں گے۔ تمام طلبہ کا ایس ای وی آئی ایس میں اندراج ہونا ضروری ہے۔ آپ کی بیوی یا خاونداور/یا نابالغ بچے ہر ایک کو انفرادی فارم آئی ۲۰ ملے گا اگر وہ آپ کے ساتھ امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تصویر: آپ آن لائن فارم ڈی ایس۱۶۰ کو مکمل کرتے وقت اپنی تصویر اپ لوڈ کریں گے۔ اگر آپ اس میں ناکام ہو جاتے ہیں تو آپ کو فوٹوگراف کے تقاضوں میں بیان کردہ فارمیٹ میں ایک پرنٹ شدہ تصویر لانی ہوگی۔
پاسپورٹ: آپ کو امریکہ کے سفر کے لیے قانونی پاسپورٹ لانا ہوگا۔ آپ کا پاسپورٹ امریکہ میں آپ کے قیام کی مدت کے بعد کم از کم ۶ ماہ کے لیے درست ہونا چاہیے (جب تک کہ ملک کے مخصوص معاہدوں سے استثنا حاصل نہ ہو)۔
درخواست فیس کی ادائیگی کی رسید: اگر آپ کو اپنے انٹرویو سے پہلے درخواست کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے تو آپ کو رسید کا ثبوت لانا ہوگا۔
آپ سے اپنی تعلیمی تیاری کا ثبوت دکھانے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے، جیسے:
آپ نے جن اسکولوں میں شرکت کی ، ان کاتحریری ریکارڈ، ڈپلوما، ڈگریاں یا سرٹیفکیٹ اور
آپ کے امریکی اسکول کے لیے مطلوبہ معیاری ٹیسٹ میں حاصل شدہ نمبر یا گریڈ؛
تعلیمی کورس کی تکمیل کے بعد امریکہ سے روانگی کا آپ کا ارادہ؛ اور
آپ تمام تعلیمی، رہائشی اور سفری اخراجات کیسے ادا کریں گے۔
کیا میں پیشگی طور پر ۳۰دن پہلے امریکہ میں داخل ہو سکتا ہوں؟
ایف یا ایم ویزوں پر طلبہ کو اپنے پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے ۳۰ دن پہلے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ اپنی تاریخ کے آغاز سے ۳۰ دن پہلے داخل ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو الگ سے درخواست دینی ہوگی اور وزیٹر (بی ) ویزا کے لیے اہلیت حاصل کرنی ہو گی۔
یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے اہلکاروں کی طرف سے وزیٹر (بی) ویزا اسٹیٹس میں آپ کے اندراج کے بعد اپنے پروگرام کے آغاز سے قبل اسٹوڈنٹ اسٹیٹس (ایم کے لیے) میں تبدیلی کے لیے علاحدہ طور پر یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) میں درخواست دینی ہوگی۔
جب تک حیثیت میں تبدیلی منظور نہیں ہو جاتی اس وقت تک آپ اپنی تعلیم شروع نہیں کر سکتے۔ اس عمل کی تکمیل میں آپ کوخاصا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ امریکہ سے کوچ بھی کر سکتے ہیں اور اپنے اسٹوڈنٹ (ایف یا ایم) ویزا پر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔
ایک بار جب مجھے اپنا اسٹوڈنٹ ویزا مل جاتا ہے تو مجھے اپنی ایس ای وی آئی ایس اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
امریکہ کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت ایف اور ایم دونوں طلبہ کو یہ کرنا ہو گا:
اپنا تعلیمی پروگرام شروع ہونے سے ۳۰دن پہلے امریکہ میں داخل نہ ہوں۔
جب آپ امریکہ میں داخل ہوں تو فوری طور پر اپنے ادارے کے نامزد اہلکار (ڈی ایس او ) سے رابطہ کریں۔
جب آپ تعلیمی ادارہ پہنچیں تو آپ کو اپنے ڈی ایس او سے دوبارہ رابطہ کرنا ہوگا۔ آپ کو اپنے فارم آئی ۲۰، ’’غیر تارک وطن طالب علم حیثیت کے لیے اہلیت کا سرٹیفکیٹ‘‘ پر درج پروگرام شروع ہونے کی تاریخ کے بعد ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
امریکہ میں حصول تعلیم کے دوران ایف اور ایم دونوں طلبہ کو درج ذیل تقاضوں کی تعمیل کرنی چاہیے:
آپ کو اپنی تمام کلاسوں میں شرکت اور اندراج کرانا ضروری ہے۔ اگر اسکول بہت مشکل ہے تو فوری طور پر اپنے ڈی ایس او سے بات کریں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ اپنے فارم آئی ۲۰ پر درج آخری تاریخ تک اپنا پروگرام مکمل نہیں کر پائیں گے تو پروگرام کی ممکنہ توسیع سے متعلق درخواست دینے کے بارے میں اپنے ڈی ایس او سے بات کریں۔
آپ کو ہرایک ٹرم میں تعلیم کا مکمل کورس کرنا چاہیے۔ اگر آپ کل وقتی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تو فوری طور پر اپنے ڈی ایس او سے رابطہ کریں۔
آپ کو پہلے اپنے ڈی ایس او سے بات کیے بغیر کلاس نہیں چھوڑنی چاہیے۔
اختیاری عملی تربیت (او پی ٹی ) کیا ہے؟
اختیاری عملی تربیت (او پی ٹی ) ایک عارضی ملازمت ہے جس کا براہ راست تعلق ایف ون طلبہ کے مطالعہ کے بڑے شعبے سے ہوتا ہے۔ اہل طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے (قبل از تکمیل) اور/یا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد(بعد از تکمیل) ۱۲ ماہ تک او پی ٹی ملازمت کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم، تکمیل سے پہلے او پی ٹی کے تمام ادوار کو بعد از تکمیل او پی ٹی کی دستیاب مدت سے کاٹ لیا جائے گا۔
میں او پی ٹی پر ایک طالب علم کے طور پر کیسے کام کروں؟
او پی ٹی کی اجازت کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کے پاس او پی ٹی کے لیے توثیق شدہ فارم آئی ۲۰ہونا چاہیے اور انہیں ملازمت کی اجازت سے متعلق دستاویز (ای اے ڈی )کے لیے یو ایس سی آئی ایس میں درخواست دینی چاہیے۔ او پی ٹی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم یو ایس سی آئی ایس ویب سائٹ اور آئی سی ای انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کا ویب پیج دیکھیں۔
کیا او پی ٹی میں توسیع کا کوئی طریقہ ہے؟
جی ہاں۔ اگر آپ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم ) کے مخصوص شعبوں میں ڈگری حاصل کی ہے تو آپ اپنی تکمیل کے بعد او پی ٹی ملازمت کی اجازت میں ۲۴ ماہ کی توسیع کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ:
ایک ایف ون طالب علم ہیں جس نے ایس ٹی ای ایم نامزد ڈگری پروگرام کی فہرست (پی ڈی ایف) میں شامل ایس ٹی ای ایم ڈگری حاصل کی ہے؛
ایک آجر کے ذریعہ ملازم ہیں جو اندراج شدہ ہے اور ای -ویریفائی کا استعمال کر رہا ہے اورآپ کی ایس ٹی ای ایم ڈگری کی بنیاد پر تکمیل کے بعد او پی ٹی ملازمت کی اجازت کی ابتدائی گرانٹ موصول ہوئی ہے۔
اگر آپ ایس ٹی ای ایم او پی ٹی کی توسیع کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے ہمارا اختیاری عملی تربیتی توسیع برائے ایس ٹی ای ایم طلبہ (ایس ٹی ای ایم او پی ٹی ) صفحہ دیکھیں۔
اگر مجھے آئی این اے سیکشن ۲۱۴(بی ) کے تحت منع کر دیا جائے تو اس کا کیا مطلب ہے؟
یہ قانون صرف غیر تارک وطن ویزا زمروں پر نافذہوتا ہے۔ اگر آپ کو سیکشن ۲۱۴(بی ) کے تحت ویزا دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے :
کافی حد تک یہ ظاہر نہیں کیا کہ آپ غیر تارکین وطن ویزا کے زمرے کے لیے اہل ہیں جس کے لیے آپ نے درخواست دی تھی، اور/یاقانون کے ذریعہ مطلوب تارکین وطن کے ارادے کے مفروضے کو دور نہیں کیا ،کافی حد تک یہ ظاہر کر کے کہ آپ کے اپنے آبائی ملک سے مضبوط تعلقات ہیں جو آپ کو اپنے عارضی قیام کے اختتام پر امریکہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ (ایچ ون بی اور ایل ویزا کے درخواست دہندگان کواپنے شریک حیات اور کسی بھی نابالغ بچے کے ساتھ اس چیز سے الگ رکھا گیا ہے)
اگر آپ کو سیکشن ۲۱۴(بی ) کے تحت مسترد کر دیا جاتا ہے تو آپ کی درخواست پر کاروائی روک دی جاتی ہے۔اگر آپ چاہیں تومستقبل میں دوبارہ درخواست دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اگر امریکہ میں حصول تعلیم یا امریکہ کے نظام تعلیم سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہے تو اس کا جواب پانے کے لیے آپ ایجوکیشن یو ایس اے کے اس سلسلے میں اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات سے متلعق صفحہ پر جائیں:
I like SPAN
izharuddin
I like SPAN