جب آپ ہماری سائٹ پر آتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق کسی قسم کی ذاتی معلومات (پی آئی آئی) اکٹھی نہیں کرتے۔ ايسا ہم اسی وقت کرتے ہیں جب آپ خود یہ معلومات ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہيں۔ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ذاتی قابل شناخت معلومات مہیا کرنا رضاکارانہ ہے۔ مگرجب آپ ايسا کررہے ہوتے ہیں تو آپ مذکورہ مقصد کےلیے اپنی معلومات استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہو تے ہیں۔ بعض معلومات فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کو وہ سہولت مہیا نہ کرسکیں جس کے آپ خواہش مند ہیں۔
اگر آپ ویب فارم مکمل کرکے یا ای میل کے ذریعےڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہمیں اپنی پی آئی آئی مہیا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم ان معلومات کو آپکو مطلوبہ معلومات یا سہولت مہیا کرنے یا آپ کے پیغام کا جواب دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں آپ سے درکار معلومات مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ جب ہماری سا ئٹ پر آتے ہیں تو کیا کرنا چاہتے ہیں۔
ہم خودکار طریقے سے اس ڈومین کا نام جس سے آپ نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ہے (ڈاٹ کام، ڈاٹ ای ڈی یو، وغیرہ)، ہماری سائٹ تک رسائی کی تاریخ اور وقت، اس ویب سائٹ کا ایڈریس (جیسا کہ سرچ انجن یا مخصوص صفحے) جس سے آپ ہماری سائٹ تک پہنچے ہیں؛ کو ضرور اکٹھا کرتے ہیں اور محفوظ کرتے ہیں۔ ہم اس طرح اکٹھی کی گئی معلومات سے اپنی سائٹ کے مختلف صفحوں پر آنے والوں کی تعداد کا حساب رکھتے ہیں جس سے ہمیں آپ کی طرح ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں کے لیے اپنی ویب سائٹ کو مفید بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ہم گوگل انالٹکس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیں آبادیات سے متعلق ایسی معلومات مل سکیں جن کے ذریعہ کسی فرد کی شناخت نہیں ہو سکتی۔ اس معلومات میں اور چیزوں کے علاوہ جنس، عمر اور دلچسپیاں شامل ہو سکتی ہیں۔
ہم ان کا استعمال مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر اس سے ہم اپنی سائٹ پر آنے والوں کی تعداد کا تجزیہ کر سکتے ہیں، اپنی سائٹ پر آنے والے قارئین کے بارے میں جان سکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ وہ کس چیز پر توجہ دیتے ہیں اور ان معلومات کی مدد سے اپنی خدمات کو بہتر بنا سکیں۔ہم ان معلومات کو کسی تیسرے فریق کو مہیا نہیں کروائیں گے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل انالٹکس یا گوگل کی ان جیسی خدمات کے ذریعہ ویب سائٹ پر آپ کی آمد کے دوران جانکاری یکجا نہ کی جائے تو آپ اس سے بچنے کے لیے ۔یہاں موجود آلہ کو اپنے سسٹم پر انسٹال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ہمیں ای میل بھیجتے ہیں
آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب ای میل کے ذریعے بمعہ اپنی رائے یا سوال کے کرسکتے ہیں۔ ہم ان معلومات کا استعمال آپ کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانے یا آپ کی گذارش کا جواب دینے کے لیے کرسکتے ہیں۔
بعض اوقات ہم آپ کی جانب سے موصول ای میل امریکی حکومت کی ایسی ایجنسیوں کو بھیج دیتے ہیں جو آپ کی بہتر طور پر مدد کر سکنے کے قابل ہوتی ہیں۔قانون کا نفاذ کرنے والی مجاز تفتیشوں کے علاوہ ہم آپ کا ای میل کسی دوسری باہری ایجنسیوں سے شیئر نہیں کرتے۔
تیسرے فریق کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنس
ہم سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر نوعیت کی تیسرے فریق کی ویب سائٹوں کے ساتھ منسلک رہتے ہیں۔ ہم سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کو حاضرین سے تبادلہ خیال کی خاطر عوامی سفارت کاری کےکام کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ سوشل نیٹ ورکنگ ويب سائٹيں سفارت خانے کی تقریبات کی تشہیر کرنے اور عام لوگوں سے رابطے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ اور اس کے مختلف صفحات پر آنے والوں کی تعداد کو گننے اوراس کو بہتر بنانے کے لیے ویب پیمائش اور خاص طور سے تیار کی گئی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کر تے ہیں۔ بعض صورتوں میں تیسرے فریق کی ایپلیکیشن کی جانب سے اکاؤنٹ رجسٹریشن کی غرض سے، صارف کا نام، ای میل ایڈریس، پاس ورڈ، اور محل وقوع جاننے کی گذارش کی جا سکتی ہے۔ ہم تیسرے فریق کی ویب سائٹس کو لوگوں سے پی آئی آئی مانگنے اور محفوظ کرنے کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ تیسرے فریق کے ذریعے حاصل کی گئی پی آئی آئی
امریکی وزارت خارجہ سے باہر کسی ادارے کو نہ دی جائے گی، نہ فروخت کی جائے گی اور نہ ہی منتقل کی جائے گی۔ ایسا صرف اس صورت میں کیا جائے گا اگر قانون کے نفاذ کے عمل میں یا قانون کے تحت اس کی ضرورت ہو۔
ہم (سائٹ پر) آنے والوں کے اتفاقیہ انتخاب کے ذریعے، آراء اور مشورے اکھٹے کرنے کی غرض سے، مختلف اقسام کے آن لائن سروے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سروے سے پی آئی آئی اکھٹا نہیں کی جاتیں۔ اگرچہ ویب سائٹ پر آنے والوں کو اتفاقیہ طور پر منتخب کرکے سروے کی دعوت دی جاتی ہے مگر اس میں حصہ لینا آپ کی مرضی پر منحصر ہے اور ہر سفارت خانے کی ويب سائٹوں پر یہ سروے موجود نہیں ہوتے۔ اگر آپ سروےمیں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں تو بھی آپ کو ہماری سائٹ پر معلومات اور وسائل تک ایسی ہی رسائی ہو گی جیسی ان لوگوں کو جو سروے میں شامل ہوتے ہیں۔ سروے رپورٹیں صرف ویب مینیجر اور دوسرے مخصوص عملے کو دستیاب ہوتی ہیں جنہیں یہ معلومات اپنے فرائض ادا کرنےکے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ ہم مخصوص مقاصد کے لیے محدود وقت کے دیگرجائزوں کا استعمال کرسکتے ہیں جن کی وضاحت ان کے اجرا کے وقت کر دی جاتی ہے۔
سراغ رسانی اور حسب ضرورت استعمال کے لیے معلومات یکجا کرنا
کُکی متن پر مبنی ایک چھوٹی فائل ہوتی ہے جو ایک ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر پر منتقل کرتی ہے تاکہ اسے آپ کے اس کام کے دوران میں مخصوص معلومات یاد رہیں۔ آپ کا کمپیوٹر کُکی کی ان معلومات کو صرف اسی ویب سائٹ کو شیئر کرے گا جس نے یہ معلومات آپ کو فراہم کی ہیں اور کوئی دوسری ویب سائٹ اسکی درخواست نہیں کرسکتی۔ کُکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں:
سيشن: سیشن کُکیاں صرف اس وقت تک رہتی ہیں جب تک آپ کا ویب براؤزر کھلا رہے۔ جونہی آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں تو کُکیاں مٹ جاتی ہیں۔ ویب سائٹیں، سیشن کُکیوں کو تکنیکی مقاصدکے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔ مثلاً سائٹ کو اچھی طرح دیکھنے یا آپکو اپنی ترجیحات کو ذاتی ضرورت کے مطابق سائٹ سے رابطہ کرنے کے قابل بنانا۔
مستقل: مستقل کُکیاں صارف کی ہارڈ ڈرائیو پر محفوظ ہوتی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کون سے صارف سائٹ پر نئے ہیں یا کون سے پرانے۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ سیشن یا مستقل کُکیاں آپ کی مشین پرموجود رہیں تو آپ اپنے براؤزر میں کُکیز کو بند کرسکتے ہیں۔ آپ کو پھر بھی ہماری ویب سائٹ پر تمام معلومات اور وسائل تک رسائی حاصل رہےگی۔ تاہم کُکیاں بند کرنے سے کچھ ویب سائٹوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس بات سے باخبر رہیں کہ براؤزر میں کُکیز بند کرنے کا اثر ان تمام دوسری ویب سائٹوں پر بھی ہوگا جو آپ دیکھتے ہیں یا جنہیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
بیرونی ویب سائٹس سےروابط
ہماری ویب سائٹ پر امریکہ اور دوسرے ملکوں دونوں میں موجود دیگر امریکی اداروں، سفارت خانوں، کثیر الجہت تنظیموں اور نجی اداروں کے متعدد لنکس موجود ہیں۔ جب آپ کسی دوسری سائٹ کا لنک استعمال کرتے ہیں تو آپ ہماری سائٹ سے نکل چکے ہوتے ہیں اور آپ پر نئی سائٹ کی رازداری پالیسی کا اطلاق ہو گا۔
اس بات کی پوری کوشش کی جاتی ہے کہ درست اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔ تاہم ہم یہ ضمانت نہیں دے سکتے کہ کوئی غلطی نہیں ہو گی۔ جہاں تک اس ویب سائٹ پر دستاويزات اور معلومات کا تعلق ہے تو نہ سفارتحانہ اور نہ ہی اسکے ملازمین یا ٹھیکیدار کسی قسم کی کھلی یا مضمر ضمانت دیتے ہیں۔ اس میں ایسی ضمانت بھی شامل ہے جو اس ویب سائٹ پر دستیاب دستاویزات کے خاص مقصد کے لیے قابل استعمال ہونے یا کاروباری لحاظ سےٹھیک ہونے کے بارے میں ہو۔ مزید برآں، سفارتخانہ یہاں فراہم کی گئی کسی بھی معلومات، چیز یا عمل کے درست، مکمل یا مفید ہونے کی قانونی ذمہ داری نہیں لیتا اور نہ اس کا اظہارکرتا ہے کہ ایسی معلومات، چیز یا عمل کا استعمال نجی جملہ حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگا۔
سائٹ کی سلامتی کے مقاصد اور اس چیز کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب رہے، وزارت خارجہ نیٹ ورک پر آمد و رفت کی نگرانی کےلیے ایسے سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتی ہے جس سے بلا اجازت معلومات کو منتقل یا تبدیل کرنے یا دوسری طرح سے نقصان پہنچانے کی کوششوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس سہولت پر بلا اجازت معلومات منتقل یا معلومات تبدیل کرنا سختی سے منع ہے اور ۱۹۸۶ کے کمپیوٹر اور اس کے غلط استعمال کے قانون کے تحت قابل سزا ہو سکتا ہے۔ معلومات قانون کے نفاذ کی مجاز تفتیشوں کےلیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔ ماسوائے مندرجہ بالا مقاصد کے، انفرادی صارف کی شناخت یا اس کے استعمال کی عادات کو جاننے کے لیے کوئی دوسری کوشش نہیں کی جاتی۔ ان ویب سائٹوں پر بلا اجازت معلومات لگانے اور/ يا معلومات تبدیل کرنے کی کوشش کرنا سختی سے منع ہے اور ۱۹۸۶ کے کمپیوٹر اور اس کے غلط استعمال کے قانون اورٹائیٹل ۱۸یو۔ایس۔سی۔ سیکشن ۱۰۰۱ اور ۱۰۳۰ کے تحت قانونی کاروائی ہوسکتی ہے۔