رنگارنگی کے ثمرات

امریکہ مختلف اقسام کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا مسکن ہے جہاں تعلیم اور کریئر سے متعلق تمام اہداف کی تکمیل کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

برٹن بولاگ

April 2023

رنگارنگی کے  ثمرات

اسٹینفورڈ یونیورسٹی (جو ایک نجی تعلیمی ادارہ ہے)میں ہر استاد پر پانچ طلبہ کا تناسب ہے ۔ یونیورسٹی میں ۷۷۶۱ انڈرگریجویٹ اور ۹۵۶۵ گریجویٹ طلبہ ہیں۔(تصویراز جاوید/  شکریہ وکی پیڈیا )

امریکی اعلیٰ تعلیم کی خوبیوں میں سے ایک مختلف النوع یونیورسٹیوں اور کالجوں کی ملک میں موجودگی  ہے۔ ان میں سرکاری اور نجی، بہت بڑے اور بہت چھوٹے اور یہاں تک کہ ایسے ادارے بھی شامل ہیں جن کا  قیام اسی لیے عمل میں آیا کہ وہ بغیر تفریق ِ مذہب و ملّت تدریس کے مراکز بن سکیں۔ ان کے علاوہ وہاں  مذہبی وابستگی والے ادارے بھی موجود ہیں۔ان کے جائے قیام میں بھی تنوع کی جھلک نظر آتی ہے۔  یہ ادارے شہری، مضافاتی یا دیہی علاقوں میں قائم ہیں۔

امریکی محکمہ تعلیم کے مطابق ملک میں ان تعلیمی اداروں کی تعداد ۳۹۳۱ ہے جنہیں طلبہ کو  ڈگریوں سے نوازنے کا اختیار ہے۔ سرکاری اداروں میں اندراج کی شرح سب سے زیادہ ہے کیونکہ وہ نجی اداروں سے بڑے ہیں۔ نجی اسکولوں کو حکومت کی طرف سے مالی اعانت نہیں دی جاتی ہے ۔ ایسے ادارے عطیات، اثاثوں، خیراتی رقومات اور ٹیوشن ادائیگیوں پر چلتے ہیں۔ امریکہ میں تقریباً تین چوتھائی نجی ادارے غیر منافع بخش ہیں۔

امریکہ میں بیشتر کالج اور یونیورسٹیوں میں چار سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام دستیاب ہیں۔ یونیورسٹیوں میں  گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی ہوتے ہیں۔ دوسری جانب کمیونٹی کالج کے پروگرام  دو سالہ ہوتے ہیں جن میں  نظریات پر کم کریئر سازی پر توجہ زیادہ دی جاتی ہے۔

سرکاری یونیورسٹیوں کا انتظام و انصرام اور مالی اعانت ان ریاستی حکومتوں کے ذمے ہوتا ہے جہاں وہ واقع ہیں۔ امریکہ کی ۵۰ ریاستوں میں سے ہر ایک میں کم از کم ایک سرکاری یونیورسٹی قائم ہے۔ ایسی   یونیورسٹی عموماً ایک بڑے ریاستی یونیورسٹی نظام کا حصہ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک سسٹم ۶۴ مختلف سرکاری اداروں پر مشتمل ہے جن میں اعلیٰ تحقیقی یونیورسٹیوں سے لے کر ٹیکنالوجی کالج اور کمیونٹی کالج تک شامل ہیں۔

امریکہ کی بیشتر سب سے بڑی یونیورسٹیاں سرکاری ہیں۔ سب سے بڑی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی ہے جس نے موسم خزاں ۲۰۲۰ ءکے بعد سے ہر سال ۷۰ ہزار سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دیا ہے۔ جس ریاست میں یونیورسٹی واقع ہے وہاں کے طلبہ کو دیگر امریکی ریاستوں یا دیگر ممالک کے طلبہ کے مقابلے میں کم ٹیوشن فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

A public research university, University of California, Los Angeles, offers degrees and doctoral programs to 31,600 undergraduate students and 14,300 graduate and professional students.

لاس اینجیلس میں واقع یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ایک عوامی تحقیق یونیورسٹی ہے۔ یہاں ۳۱۶۰۰ انڈر گریجویٹ طلبہ اور ۱۴۳۰۰ گریجویٹ اور پیشہ ورانہ طلبہ کے لیے تعلیم کا نظم ہے۔(تصویر از پیٹریشیا مرّوکِن /یو سی ایل اے)

نجی یونیورسٹیاں عام طور پر سرکاری یونیورسٹیوں کے مقابلے چھوٹی ہوتی ہیں جن میں اکثرکم طلبہ والی چھوٹی کلاسیں ہوتی ہیں اور یہ زیادہ مہنگی بھی ہوتی ہیں۔ امریکہ کی کچھ معروف ترین یونیورسٹیاں جیسے ہارورڈ، ییل اور پرنسٹن وغیرہ اسی زمرے میں آتی ہیں۔ عطیات وصول کرنے اور طلبہ کی ٹیوشن ادائیگیوں کے علاوہ ان اداروں کے پاس اثاثے ہوتے ہیں جن کی احتیاط سے سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور ایسی سرمایہ کاری ہر سال یونیورسٹی کے لیے سود سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ذریعہ بنتی ہے۔

The central campus of Princeton University, a private research university in New Jersey, consists of approximately 9.5 million square feet of space in more than 200 buildings.

ریاست نیو جرسی میں واقع ایک نجی تحقیقی یونیورسٹی پرنسٹن یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس قریب قریب  ۹ اعشاریہ ۵ ملین اسکوائر فٹ رقبہ پر مشتمل ہے ۔ یونیورسٹی میں ۲۹۹ سے زیادہ عمارات ہیں۔(تصویر بشکریہ دفترِ مواصلات ، پرنسٹن یونیورسٹی )

لبرل آرٹس کالج نجی اور غیر منافع بخش ہوتے ہیں جہاں ہیومینیٹیز، سائنسز اور سوشل سائنسیز کی پڑھائی ہوتی ہے۔ یہ اپنی کلاسوں میں طلبہ کی تعداد کم رکھتے ہیں اور عموماً تحقیق کرانے کے بجائے بیچلر کی ڈگری کا اہل بنانے کے لیے بہتر انڈرگریجویٹ تعلیم کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
Amherst College in Massachusetts, a private liberal arts college, offers small classes, an open curriculum and focuses on undergraduate education.

مسا چیوسٹس کا ایمہرسٹ کالج ایک نجی لبرل آرٹس کالج ہے جس میں کلاسوں میں طلبہ کی تعداد کم ہوتی ہے ۔ اس کا نصاب بھی کھلا کھلا سا ہے۔ یہاں توجہ انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پر دی جاتی ہے۔(تصویر بشکریہ ایمہرسٹ کالج )

کمیونٹی کالج زیادہ تر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پر مبنی ہوتے  ہیں۔ وہ پوسٹ سیکنڈری تعلیم کی کم سے کم مہنگی پڑھائی کی بھی سہولت فراہم کرتے ہیں۔  بعض طلبہ کسی مخصوص شعبے میں نچلے سے درمیانے درجے کی ملازمت کی تیاری کے لیے دو سالہ ڈگری حاصل کرتے ہیں۔ کئی طلبہ بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کی خاطر چار سالہ کالج میں منتقل ہونے کے لیے ایک قدم کے طور پر کسی کمیونٹی کالج میں داخلہ لیتے ہیں۔

Pasadena City College in California offers degrees, transfer programs and certificates in science and math, liberal arts, music and art, athletics, nursing and vocational arts.

کیلیفورنیا کے پساڈینا سٹی کالج میں ڈگری پروگرام ، ٹرانسفارم پروگرام ، سائنس اور ریاضی میں سرٹیفکٹ پروگرام، لبرل آرٹس، موسیقی اور آرٹس ، ایتھلیٹِکس، نرسنگ اور ووکیشنل آرٹس جیسے پروگرام دستیاب ہیں۔ (تصویر از رِچ شیل اَیلین /پساڈینا سٹی کالج )

پیشہ ورانہ تکنیکی اور کریئر پروفیشنل اسکول مختلف صنعتوں یا کریئر میں خصوصی تربیت پیش کرتے ہیں۔ یہ ایسی تربیت ہے جس کے نتیجے میں عام طور پر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری یا مختصر سرٹیفکیٹ حاصل ہوتا ہے۔ یہ اعلیٰ تعلیم کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ عملی ہوتا ہے اور کم سے کم نظریہ پر مبنی۔ مختلف اسکولوں کے مطالعاتی پروگراموں میں مختلف مہارتوں سے متعلق پڑھائی ہوتی ہے جن میں کھانا پکانے کے فنون،  آگ بجھانا ، فیشن ڈیزائن، تعمیراتی مہارت، دانتوں کی صحت اور طبی ریکارڈ رکھنے جیسے شعبے شامل ہیں۔ یہ اسکول سرکاری یا نجی ہو سکتے ہیں۔ اس شعبے میں منافع بخش نجی اسکولوں کی ایک قابل ذکر تعداد شامل ہے۔

Universal Technical Institute, which has a number of individual schools, provides training for in-demand careers in transportation, skilled trades and healthcare education programs.

یونیورسل ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ (جس میں کئی انفرادی اسکول شامل ہوتے ہیں ) میں طلب پر مبنی کریئر جیسے نقل و حمل ،ہنر پر مبنی تجارت اور طبّی نگہداشت پر مبنی ایجوکیشن پروگرام ہو سکتے ہیں۔(تصویر بشکریہ یونیورسل ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ)

آرٹس کالج اور کنزرویٹریز فنون پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ کورس ورک کے علاوہ ان میں عام طور پر اسکول کے توجہ کے میدان میں گہرا عملی تجربہ شامل ہوتا ہے جن میں موسیقی، بصری آرٹ، تھیٹر یا فوٹوگرافی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کالج میں  فائن آرٹس یا کسی خاص شعبے میں ایسوسی ایٹ یا بیچلر کی ڈگری کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ وہ عام طور پر ان نوجوانوں کو تعلیم دیتے ہیں جو اپنے شعبے جیسے سِمفنی آرکیسٹرا اور پیشہ ورانہ تھیٹر کے اعلیٰ درجے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The San Francisco Conservatory of Music, a private institution in California, offers bachelor’s and master’s degree programs in composition and instrumental and vocal performance.

کیلیفورنیا میں واقع ایک نجی ادارہ دی سن فرانسسکو کنزرویٹری آف میوزک موسیقی کی تخلیق ، سازوں پر مبنی آوازوں اور بغیر ساز کے ساتھ گائیکی  سے متعلق بیچلر اور ڈگری پروگرام پیش کرتا ہے۔ (تصویر بشکریہ سن فرانسسکو کنزرویٹوری آف میوزک )

برٹن بولاگ واشنگٹن ڈی سی میں مقیم ایک آزاد پیشہ صحافی ہیں۔


ٹَیگس

تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے