گمراہ کن معلومات کی شناخت

گمراہ کن معلومات آن لائن کئی طرح سے پھیلتی ہیں اور اکثر ان کی شناخت مشکل ہوتی ہے۔ ان کی تاریخ، ان کے اثرات اور ان کے بارے میں مزید معلومات اور اپنی نیوز فیڈ میں ان کی پہچان سے متعلق کئی گُر یہاں دیے جا رہے ہیں۔

از شیئر امیریکہ

May 2023

گمراہ کن معلومات کی شناخت

گمراہ کن معلومات۔ آپ کی نیوز فیڈ میں اس کی اچانک موجودگی سے ایسا گمان گزرتا ہے کہ یہ کوئی نئی چیز ہے۔ مگر آپ کو جاننا چاہیے کہ حقیقت میں اس کا استعمال صدیوں سے انسانوں پر اثر انداز ہونے کے لیے  کیا جاتا رہا ہے۔

گمراہ کن معلومات بہم پہنچانے کے ماضی میں اختیار کیے گئے طور طریقوں سے آج غلط معلومات رسانی کو جو چیز علاحدہ کرتی ہے وہ ہے اس عمل کی تیز رفتاری اور اس کا حجم۔ سوشل میڈیا کے دوش پر سوار ہوکر غلط معلومات گمراہ کن اعداد وشمار، غلط دعوے اور مکر و فریب عام انسانوں تک پہنچتا ہے۔ مگر اس سے عوام کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

حالاں کہ بہت زیادہ اشتعال انگیز سرخیاں شروع میں تفریح کا سبب بن سکتی ہیں مگر ان کی نشاندہی آسان ہے۔ اکثر سب سے زیادہ قائل کرنے والی خبریں سب سے زیادہ فریب دینے والی ہوتی ہیں اور بہت تیزی کے ساتھ پھیلتی ہیں۔

مگر گمراہ کن معلومات کی شناخت ہمیشہ سہل نہیں ہوتی جیسا کہ نظر آتی ہے۔ اصل میں خبر جس قدر قابل اعتبار نظر آئے گی، اسی قدر اس کے پھیلنے کا خدشہ ہوگا۔

اس کو روکنے کے جانب پہلا قدم اس کی شناخت اور اس کے اثرات ہیں۔ غلط معلومات کئی طریقوں سے پھیلتی ہیں مگر ان کی پہچان کے کئی طریقے ہیں۔

یہاں خبروں اور معلومات کے تجزیے اور توثیق کی خاطر پانچ گُر بتائے گئے ہیں۔

بشکریہ شیئر امیریکہ


ٹَیگس

تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے