جیکی کینیڈی کا دورہ ہند

۱۲مارچ ۱۹۶۲ء سے ۱۹مارچ ۱۹۶۲ءکےدرمیان اپنے نو روزہ دورےکے دوران امریکی صدر کی اہلیہ محترمہ جان ایف۔کنیڈی نے شمالی بھارت کے نو شہروں کا دورہ کیا۔

مئی ۱۹۶۲ء

جیکی کینیڈی کا دورہ ہند

خاتون اوّل جیکلین کنیڈی تاج محل کے روبرو۔©اے پی امیجیز

۱۲مارچ ۱۹۶۲ء سے ۱۹مارچ ۱۹۶۲ءکےدرمیان اپنے نو روزہ دورےکے دوران امریکی صدر کی اہلیہ محترمہ جان ایف۔کنیڈی نے شمالی بھارت کے نو شہروں کا دورہ کیا۔ خوب سیرو تفریح اور دلچسپ مقامات کو دیکھنے علاوہ انہوں نے کثیر الجہات بھارتی زندگی سے خود کو بہرور کرنے کی کوشش بھی کی۔

محترمہ کنیڈی نے تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل بہت سے مقامات دیکھے۔ تاج محل کو دن کی روشنی اور چاند کی چاندنی دونوں میں دیکھا۔ فتح پور سیکری میں مغل عمارتوں کو دیکھا۔ جے پورمیں راجپوت شان کی باقیات امبر پیلیس بھی گئیں۔ وہ اپنے اعزاز میں دیے گئے شاندار استقبالیوں  اور عشائیوں میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے جے پور میں ہاتھی کی سواری کا لطف لیا۔ بنارس میں گنگا ندی اور ادے پور کی مشہور پچکولا جھیل میں کشتی کی سواری کی۔ انہوں نے بنارس کے بنکروں کے ذریعہ بنائے گئے نادر ریشم اور کم خواب کی تعریف کی اور شہر میں کچھ دیر خریداری کرنے کا وقت بھی نکال لیا۔

امریکی خاتون اوّل نے معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادسے ملاقاتیں کیں جن میں اسپتالوں اور فلاحی اداروں میں زیر علاج بچے، شہزادیاں، وزرا اور اعلیٰ حکام شامل تھے ۔



تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے