خواہ آپ ڈزنی کرداروں کے درمیان وقت گزارنا چاہیں،نئے اَیپ دیکھنا چاہیں یا باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہیں، آپ یہ تمام چیزیں کیلیفورنیا میں کر سکتے ہیں۔
July 2023
سان ڈیاگو کے مرکزی علاقے کے دائرہ افق کا نظارہ۔(تصویر از ایف الیون فوٹو/ شٹر اسٹاک ڈاٹ کام)
کیا آپ امریکہ کی سیر کا ارادہ رکھتے ہیں؟ یہ ملک ۵۰ ریاستوں پر مشتمل ہے اور تمام کے تمام قابلِ دید ہیں۔ خواہ آپ ڈزنی کرداروں کے ساتھ تفریح کرنا چاہتے ہوں، نئی نئی ایپس دیکھنا چاہتے ہوں یا پھر آپ کو دلکش قدرتی نظاروں سے لطف انداز ہونا پسند ہو …..آپ یہ سب کیلیفورنیا میں کر سکتے ہیں۔
گوکہ کیلیفورنیا کے بارے میں سوچتے وقت ممکن ہے آپ کے ذہن میں درختوں کے بارے میں کوئی خیال نہ آئے ۔ مگر اس ریاست کے کُل رقبہ کا ۴۵ فی صد حصہ گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ کیلیفورنیا میں آپ دنیا کے سب سے بڑے، لمبے اور قدیم درختوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
کیلیفورنیا دیگر میدانوں میں بھی سبقت رکھتا ہے۔ یہیں پر فیس بک، ایپل، ہیولٹ پیکارڈ، گوگل اور انٹیل جیسی نامور کمپنیوں کے مرکزی دفاتر واقع ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک ملین (دس لاکھ )ملازمین میں سے تقریباً ایک چوتھائی کیلیفورنیا کی سلی کون ویلی میں ہی کام کرتے ہیں۔
کیلیفورنیا امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے جس کی کُل آبادی ۳۹ ملین ہے جو اس کی اونچائی اور گہرائی میں آباد ہے۔ کیلیفورنیا کا سب سے اونچا مقام ماؤنٹ وٹنی سطح سمندر سے ۱۴ ہزار ۴۹۵ فٹ (۴ ہزار ۴۱۸ میٹر) بلند ہے جبکہ سب سے نچلا مقام بیڈ واٹر، جو کہ ڈیتھ ویلی میں واقع ہے، سطح سمندر سے ۲۸۲ فٹ (۸۵ اعشاریہ ۹ میٹر) نیچے ہے۔
کیلیفورنیا ایک اور چیز کے لیے مشہور ہے اور وہ ہے تفریحی صنعت جس کا مرکز ہالی ووڈ ہے۔ آپ یہاں فلم اسٹوڈیوز دیکھ سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز اور فلموں کے سیٹ بھی دیکھ سکتے ہیں ….. اور کیا پتہ آپ کی وہاں کسی معروف اداکار سے ملاقات ہی ہو جائے۔
ہالی ووڈ
یہ جنوبی کیلیفورنیا کا اہم ترین مقام ہے۔ پہاڑوں کے درمیان اس کا سائن بورڈ دور سے ہی نظر آ جائے گا۔ آپ یہاں اپنی تصوریں کھنچوا سکتے ہیں جیسا کہ یہاں پر آنے والے دوسرے لوگ بھی کرتے ہیں۔
(تصویر از مارک جے ٹیرِل© اے پی امیجیز)
یہاں آپ کے لیے موقع ہے
درخت کے اندر سے گاڑی چلانا! دراصل ایونیو آف دی جائنٹس ایک شاہراہ ہے جس کے دونوں جانب دیو قامت گھنے گھنے اور تاریخی درخت کھڑے ہیں۔ آپ واقعتاً کم از کم تین ایسے درختوں کے بیچوں بیچ سے گاڑی چلا سکتے ہیں۔ ان میں شینڈلیر درخت بھی شامل ہے جس کی تصویر نیچے دی گئی ہے۔
(تصویر از الیشا_سی ایچ / شٹر ڈاٹ کام)
موسیقی، سَرفنگ اور ریت
کیلیفورنیا میں موسیقی کے انواع و اقسام کے تہوار ہوتے رہتے ہیں مثلاً پالم اسپرنگس کے قریب ہونے والا کوچیلا ویلی میوزک اور آرٹس فیسٹیول، سینٹرل کوسٹ پر منعقد ہونے والا مونٹیری جاز فیسٹیول اور سان فرانسسکو کا آؤٹ سائڈ لینڈس۔ پھر آپ ہنٹنگٹن بیچ (معروف بہ سَرف سٹی، یو ایس اے) کے مشہور سَرف (موج سواری یا موج تختہ کے ذریعہ اچھلتی موجوں کے اوپر تیرنے کا مشغلہ )کلچر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ خوب صورت ساحلوں، نیز اور بھی بہت ساری چیزوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
(تصویر ازمارسیو جوز سانچیز©اے پی امیجیز)
ڈزنی لینڈ
والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز سے کچھ ہی دوری پر ڈزنی تھیڑ ایموزمنٹ پارک ڈزنی لینڈ واقع ہے۔ جہاں’سنڈریلا‘، ’ٹوائے اسٹوری‘ اور ’فروزین‘ جیسی انتہائی کامیاب فلموں کی عکس بندی کی گئی ہے۔
(تصویر از ایکڈو©کٹور/ کری ایٹو کومنس)
تشکر برائے متن ShareAmerica
تبصرہ