امریکیوں کے نزدیک میموریل ڈے کا مطلب کیا ہے؟

امریکی باشندے ان فوجیوں کی یاد میں میموریل ڈے مناتے ہیں جنہوں نے فوجی خدمات کے دوران اپنی جان، جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

شیئر امیریکہ

May 2022

امریکیوں کے نزدیک میموریل ڈے کا مطلب کیا ہے؟

شام کے وقت واشنگٹن ڈی سی کا قومی دوسرے جنگ عظیم کی یادگار میں چراغاں کا منظر۔(© ایفرین /پاڈرو الامی)

میموریل ڈے (یوم یادگار) پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے امریکی مسلح افواج  کے مردوں اور عورتوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

یہ تہوار مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب موسم تبدیل ہو رہا ہوتا ہے اور سکول اور یونیورسٹیاں گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بند ہو رہی ہوتی ہیں۔ امریکیوں کے نزدیک میموریل ڈے سے موسم گرما کا غیر سرکاری آغاز ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ پریڈ دیکھنے جاتے ہیں، ساحلوں پر جاتے ہیں یا  اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ مل کر گھر سے باہر بار بی کیو کا لطف لیتے ہیں۔

تاہم بنیادی طور پر میموریل ڈے وہ دن ہے جب امریکی اُن افراد کی قربانیوں کی یاد مناتے ہیں جنہوں نے فوجی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔

ذیل میں دی گئی تصاویر ملک کے طول و عرض میں منائے جانے والے میموریل ڈے کے مناظر پیش کرتی ہیں۔

Participants in parade dressed in colonial gear (© Images-USA/Alamy)
(امیجیز۔یو ایس اے/ الامی©)

فلوریڈا کے شہر ساراسوٹا میں انقلابی دور کے سپاہیوں کی جنگی وردیوں میں ملبوس افراد امریکہ کے قیام کے لیے جنگ کرنے والوں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔


Boots and memorabilia in front of black memorial with names inscribed (© Cliff Owen/AP Images)
(کلف اووین/ اے پی امیجیز©)

ویت نام میں لڑنے والے فوجیوں کے لیے واشنگٹن میں تعمیرکی گئی یادگاری دیوار کے سامنے فوجی بوٹ رکھے ہوئے ہیں۔ گرینائٹ کی بنی ہوئی اس دیوار پر اُن ۵۸۰۰۰ امریکیوں کے نام کندہ ہیں جنہوں نے ویت نام کی جنگ میں اپنی جانیں دیں۔


U.S. Marines standing in front of LED American flag (© Mario Tama/Getty Images)
(ماریو ٹاما/ گیٹی امیجیز©)

فلیٹ ویک (بحری بیڑے کے ہفتہ) کے تحت منعقد کیے جانے والے ایک پروگرام میں امریکی میرین فوج کے جوان نیویارک کے ٹائم سکوائر میں روشن امریکی جھنڈے کو دیکھ  رہے ہیں۔ حالیہ ترین برسوں میں، فلیٹ ویک کے پروگراموں کا اختتام میمیوریل ڈے  والے دن مسلح افواج میں خدمات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیے جانے والے جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ سے ہوتا چلا آ رہا  ہےاور اس میں بحریہ کے جنگی جہازوں کا عوام کے لیے کھولنا اور عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے بھی شامل ہوتے ہیں۔ فلیٹ ویک کے پروگراموں کا اختتام میمیوریل ڈے  والے دن مسلح افواج میں خدمات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیے جانے والے جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ سے ہوتا ہے۔


Family sitting at picnic table near cemetery (© Rogelio V. Solis/AP Images)
(روجیلیو وی سولیس/ اے پی امیجیز© )

مسس سپی کے شہر وِکس برگ کے مضافات میں واقع وِکس برگ کے قومی قبرستان کے باہر ایک فیملی میموریل ڈے والے دن پکنک منا رہی ہے۔ امریکہ کے قومی قبرستانوں میں خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد وِکس برگ کے اسی قومی قبرستان میں دفن ہے۔


Soldier placing flag at tombstone in cemetery (© Cliff Owen/AP Images)
(کلف اووین/ اے پی امیجیز©)

امریکی فوج کی تھرڈ انفنٹری رجمنٹ کو’ اولڈ گارڈ‘ (پرانے محافظ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس رجمنٹ کا ایک جوان آرلنگٹن، ورجینیا کے مقام پر واقع آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں جنگ میں مارے جانے والے ایک فوجی کی قبر پر لگے کتبے کے قریب جھنڈا لگا رہا ہے۔ میموریل ڈے پر ہر سال جھنڈے لگانے کی اس تقریب کو” فلیگ اِن“ کہا جاتا ہے۔

تشکر برائے متن شیئر امیریکہ



تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے