ایک امریکی تہوار کی تکریم

امریکی عوام 4 جولائی کو قوم کا یومِ آزادی مناتے ہیں۔ اس موقع پر ہونے والی آتش بازی اور موسیقی کے پروگراموں کے انعقاد کی روایت کے بارے میں مزید اس مضمون میں جانیں۔

شیری ایل بروکباخر

July 2022

ایک امریکی تہوار کی تکریم

واشنگٹن ،۲۰۱۶(©کارلوس بیریا/رائٹر)

 

ہر سال 4 جولائی کو امریکہ اپنی قومی آزادی کا جشن مناتا ہے۔

یہ تہوار پر 4 جولائی 1776 کو اعلان آزادی پر دستخط کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ روایتی طور پر امریکی یہ دن منانے کے لیے پریڈوں، پکنکوں، باربی کیوز اور آتشبازی کے مظاہروں کا اہتمام کرتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ اس برس چار جولائی کے اجتماعات مختلف نظر آئیں کیوں کہ شہر اور ریاستیں سماجی فاصلے پر عمل درآمد  کروا سکتی ہیں، تاہم ذیل میں سمندر سے چمکتے ہوئے سمندر تک ماضی کے چار جولائی کے جشنوں پر ایک نگاہ ڈالی گئی ہے:

اوپر، ملک کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں دوست اور اہلیانِ خانہ یومِ آزادی کے قومی مال پر منائے جانے والے جشن کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔

People lying on confetti-covered grass (© Nicholas Pfosi/The Boston Globe/Getty Images)

بوسٹن، ۲۰۱۷(©نکولس فوسی/دی بوسٹن گلوب/گیٹی امیجیز)

بوسٹن میں دریائے چارلس کے قریب کھلے میدان میں ’’بوسٹن پاپس فائرورکس سپک ٹیکولر‘  ‘  (بوسٹن کا آتش بازی  کا شاندار مظاہرہ) نامی تقریبات کے دوران بچے کاغذی پتیوں پر کھیل رہے ہیں۔ رات کے وقت جب آتش بازی   دریا پر آسمان کو روشن کر رہی ہوتی ہے تو مشہور زمانہ ’بوسٹن سمفنی آرکیسٹرا ‘  موسیقی کی دھنیں بکھیر رہا ہوتا ہے۔Man in crowd sitting on lawn with American flag resting on his shoulder (© Brianna Soukup/Portland Press Herald/Getty Images)
پورٹ لینڈ، مین ، ۲۰۱۷(©بریانا سوکپ/پورٹ لینڈ پریس ہیرالڈ/گیٹی امیجیز)

جمہوری مملکت کانگو سے تعلق رکھنے والے برنارڈ ٹویامبی نے (درمیان میں)  اپنا پہلا چار جولائی پورٹ لینڈ، مین کے مشرقی پرومی نیڈ (کے علاقے) میں منایا۔Young child sitting on adult's shoulders watching fireworks (© Julio Cortez/AP Images)
بالٹی مور، ۲۰۱۹(© جولیو کورٹیز/اے پی امیجیز )

بچے آتش بازی کو شروع ہوتا دیکھنے کے لیے رات کو دیر تک جاگنا پسند کرتے ہیں جیسا کہ بالٹی مور کے”چیسا پیک بے“کے آتش بازی کے اس مظاہرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔Fireworks at night over water (© Erik Kabik Photography/ MediaPunch /IPX/AP Images)
ہونو لولو، ۲۰۱۹(© ایرک کبیک فوٹو گرافی/میڈیا پنچ/آئی پی ایکس/اے پی امیجیز)جب امریکہ کے مشرقی ساحل پر چار جولائی کی تقریبات ختم ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہوتے ہیں تو اس وقت ہونولولو میں  قوم کی یوم آزادی منانے کے لیے کی جانے والی آتش بازی سے آسمان روشن ہو جاتا ہے۔تشکر برائے متن شیئر امیریکہ


تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے