تعلیم، کھیل اور روزے

عبدی ابراہیم کالج ایتھلیٹکس کے دوڑ کے سب سے اعلیٰ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ مشق اور اسکول کے ساتھ بحیثیت مسلمان اپنے مذہبی فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

شئیر امیریکہ

April 2024

تعلیم، کھیل اور روزے

رشید موسی (بائیں) اور عبدی ابراہیم (درمیان میں) اپنی ٹریک ٹیم کے ساتھی کینان عبدی کے ساتھ ۲۰۲۳ کے ماہ رمضان میں افطار کے موقع پر۔ (تصویر جیسن ڈی لیون)

ماہ رمضان کے دوران وہ سحری کھانے کے لیے صبح جلدی اٹھتے ہیں۔ یونیورسٹی جانے سے قبل وہ دوڑنے کی مشق کرتے ہیں جب وہ روزے سے ہوتے ہیں۔ عبدی ابراہیم پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی (پی ایس یو) میں غیرمنفعتی اداروں کی قیادت اور انتظام کاری کے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ یا تو گھر پر یا مسجد میں افطار کرتے ہیں۔

ابراہیم اور دوڑ کے سابقہ ایتھلیٹ رشید موسٰی دونوں کا کہنا ہے کہ پی ایس یو کے کوچ اور پروفیسر ماہ رمضان میں کھیلوں اور تعلیم میں کامیابیاں حاصل کرنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ایتھلیٹ طلبہ اور کوچ، ماہ رمضان میں ٹریننگ کی مشقتوں کے لیے ایک پروگرام وضح کرتے ہیں۔ ابراہیم اور موسیٰ نے ماہ رمضان میں دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ایوارڈ جیتے ہیں اور نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اس مہینے میں بھوک مٹانے یا پیاس بجھانے کا مطلب منہ میں تھوڑا سا پانی ڈال کر کُلی کرنے کے بعد اسے تھوک دینا ہوتا ہے۔

ابراہیم اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھیوں اور کوچوں کے سر باندھتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اُن کے مذہبی فرائض پورے کرنے میں ٹریننگ کے اوقات میں حسب ضرورت ردوبدل کرتے ہیں۔ ابراہیم کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ساتھیوں سے ملنے والی مدد حیرت انگیز ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ میں اپنا وہ کام کر لیتا ہوں جو کرنا مجھے پسند ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میں ماہ رمضان کے روزے بھی رکھ لیتا ہوں۔ یہ ایک نعمت ہے۔”

انسانی حقوق کے قانون کے ٹائٹل چھ کے تحت کسی بھی ایسی سرگرمی پر پابندی ہے جس میں امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہو۔ وفاقی محکمہ تعلیم نے حکومت کے پرائمری اور ثانوی اسکولوں کے منتظمین کو اسکولوں میں نماز اور دیگر مذہبی عبادات کے تحفظ میں مدد کرنے کے لیے راہنما اصول جاری کیے ہیں۔

چونکہ امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد ۳۵ لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے اس لیے اور بہت سے اسکول بھی رمضان کو عبادت کے ایک مہینے کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق اسکولوں کے بعض ضلعوں میں اس ماہ مقدس کے اختتام پر منائی جانے والی عید الفطر والے دن چھٹی ہوتی ہے۔ جبکہ بعض اسکول طلبہ کو یہ تہوار منانے کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔

مئی ۲۰۲۳ میں دائیں سے دوسرے نمبر پر دوڑنے والے ابراہیم کہتے ہیں کہ پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی ماہ رمضان میں دیگر تعلیمی معمولات اور ٹریننگ میں توازن پیدا کرنے میں میری مدد کرتی ہے۔ (جیسن ڈی لیون/پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی)

بوسٹن کے مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں عید الفطر والے دن غیرحاضری کی اجازت ہوتی ہے۔ رمضان کے دوران کالج کے طلبہ کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل اُن اوقات میں ترتیب دیئے جاتَے ہیں جب نماز کا وقت نہ ہو اور جب طلبہ میں توانائی کی سطح اونچی ہو۔

ورجینیا کی جارج میسن یونیورسٹی میں مسلم اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ۹ اپریل کو کیمپس پر افطار ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ پی ایس یو کی مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن دوسرے طلبہ کو اسلام کے بارے میں آگاہی دیتی ہے اور یونیورسٹی نے کیمپس پر عبادات کے لیے ایک مرکز قائم کیا ہوا ہے۔

نفسیات کے مضمون میں ماسٹر کرنے والے موسیٰ کے والدین صومالیہ سے پناہ گزینوں کی حیثیت سے امریکہ آئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ “اگر آپ کو نماز پڑھنے کی ضرورت ہے تو آپ نماز پڑھنے جا سکتے ہیں۔” حالیہ سال تک وہ دوڑوں کے مقابلوں میں کامیابی سے حصہ لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “وہ آپ کے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ وہ آپ کے سوچنے کے انداز کا احترام کرتے ہیں۔ ایسی جگہ ہونا جہاں میں محسوس کروں کہ میں کون ہوں ایک خوبصورت بات ہے۔”

بشکریہ: شئیر امیریکہ


اسپَین نیوز لیٹر کو مفت میل پر منگوانے کے لیے لنک میں دیے گئے فارم کو بھریں: https://bit.ly/SubscribeSPAN


ٹَیگس

تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے