کاربن کی گرفت کے لیے کیا کیا جانا لازمی

کاربن کی گرفت اور کاربن کو ہٹانے میں فرق کیا ہے؟ اس سلسلے میں نئی ٹیکنالوجیوں کے بارے میں یہاں جانیں۔

نویلانی کرشنر

June 2022

کاربن کی گرفت کے لیے کیا کیا جانا لازمی

تصویر از براین ہربرٹ © اے پی امیجیز

کاربن ڈائی آکسائڈ گیس ہمارے سیارے کے ماحول کا ایک قدرتی حصہ ہے۔ تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار موسم میں تباہی مچا سکتی ہے۔

اس وقت صنعتی دور کے آغاز سے پہلے کی نسبت فضا میں ۴۷فی صد زیادہ کاربن ڈائی آکسائڈموجود ہے۔ اس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا ہے، سمندروں میں تیزابیت پھیلتی ہے اور شدید موسم معمول بن جاتا ہے۔ حتٰی کہ موسمی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

عالمگیر حدت کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو جمع کرنے کی ٹکنالوجی انتہائی ضروری ہے۔

۲۲ اپریل کو صدر کے موسمیات کے بارے میں خصوصی ایلچی، جان کیری نے کہا’’ اگر ہم ۲۰۵۰ء تک کاربن کے خالص صفر اخراج کا ہدف حاصل بھی کر لیں پھر بھی ہمیں کاربن ڈائی آکسائڈ کو فضا سے باہر نکالنا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ایسا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوگی۔‘‘

کاربن جمع کرنا بمقابلہ کاربن ختم کرنا

حالانکہ دنیا کے ممالک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراجوں کو محدود کرنے اور دیگر گرین ہاؤس گیسوں کو فضا میں داخل ہونے سے روکنے کا کام کر رہے ہیں مگر پھر بھی ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اضافی مقدار موجود رہے گی۔

تو پھر ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے کے لیے کی کچھ کیا جا سکتا ہے؟

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہوا میں داخل ہونے سے روکنے اور پہلے سے ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔

جب صنعتی عمارتیں ایندھن کی پیداوار کے لیے گندی توانائی جلاتی ہیں، تو ان کی چمنیوں سے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس خارج ہوتی ہے۔ امریکہ میں سالانہ پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائڈ کے ۱۶ فی صد  حصے کا ماخذ یہ صنعتی عمارتیں ہیں۔

Animated image showing carbon dioxide levels over Earth (NASA)

کاربن کے مشاہدے کے اعداد وشمار کو جب ماحولیاتی ماڈل سے منسلک کر دیا جاتا تو کرہ ارض کے اوپر کاربن ڈائی آکسائڈ کی سطح کا پتہ چلتا ہے۔(ناسا)

کاربن جمع کرنے والی ٹکنالوجی کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائڈ کو اس کے پیدا ہونے اور فضا میں داخل ہونے سے پہلے الگ کر لیا جاتا ہے۔ اس طرح الگ کی گئی کاربن ڈائی آکسائڈ کو عام طور پر تعمیراتی مواد یا زیر زمین ارضیاتی ذخائر کی شکل میں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔کاربن جمع  کرنے والی ٹیکنالوجی میں توجہ نئی پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائڈ گیس پر مرکوز ہوتی ہے جبکہ  کاربن کو ختم کرنے والی ٹیکنالوجی صرف یہ کام کرتی ہے کہ وہ فضا میں پہلے سے موجود کاربن ڈائی آکسائڈ کو ختم کرتی ہے۔

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹکنالوجیاں

موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے کاربن کو جمع کرنا بڑی تیزی سے ایک قابل عمل طریقہ بنتا جا رہا ہے۔

۲۰۲۰ء کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں اس قسم کے ۲۴ پلانٹوں کے ذریعہ (ایک اعشاریہ ۷ ایم بی ، پی ڈی ایف) کاربن ڈائی آکسائڈ کو کامیابی سے جمع کیا جارہا تھا۔ ان میں سے نصف امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔

کاربن  ڈائی آکسائڈ کے خاتمے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیوں کہ امریکی صنعت کار موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو پرانے طریقوں کے ساتھ باہم ملا کر استعمال کر رہے ہیں۔

میامی یونیورسٹی کے طلبہ  نے ایک ارب میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ سالانہ کو الگ کرنے کے منصوبے کے لیے تجاویز دینے پر مسک فاؤنڈیشن کا ’’ ایکس پرائز‘‘ جیتا ہے۔ ان کے طریقے کے مطابق پانی میں حل ہونے والی گولیو کے ذریعے سمندر میں کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کر لیا جاتا ہے۔

کیری نے کہا’’ صاف ظاہر ہے کہ ہم کو جو کچھ حاصل کرنا ہے اس میں جدت طرازی کا اہم کردار ہوگا۔‘‘

تشکر برائے متن: شیئر امیریکہ



تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے