امریکی کھانے امریکی بو قلمونی اور تارکینِ وطن کے اثرات کے عکّاس ہیں۔
November 2017
اریب ہی واقع گلف آف میکسیکو سے تازہ پکڑی گئیں سی فوڈس سے تیار ڈشیں پورے لوئزیانا میں ملتی ہیں۔ تصویر © کریول نیچر ٹریل نیشنل شینِک بائی وے ڈسٹرکٹ
تارکین وطن کا ملک کہلانے والے امریکہ کے کھانوں کی ثقافت دنیا کے مختلف علاقوں سے ہجرت کر کے آئے لوگوں کے کھانے کی ثقافت کی عکّاس ہے۔ہجرت کرکے امریکہ کا رخ کرنے والوں کی دوسری اور تیسری نسل جیسے جیسے پروان چڑھتی جارہی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے رسم و رواج کا اشتراک کرتی جارہی ہے ، ویسے ویسے کھانوں کی یہ ثقافت فروغ پاتی جارہی ہے۔
جب چیزیں بدل رہی ہوتی ہیں تو بعض علاقائی کھانوں کی بعض نمایاں روایتیں ان بنیادوں کو تیار کرنے لگتی ہیں جو اس بات کا مظہر ہوتی ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں میں امریکی شہری کیا کھاتے ہیں۔ان کھانوں کا ذائقہ اور ان کو بنانے کا طریقہ امریکہ پہنچنے والے لوگوں اور وہاں مقامی طور پر دستیاب اجزاء پر منحصر کرتا ہے۔امریکی کھانوں کی وسعت کا اندازہ لگانے کے لئے دیکھتے ہیں کہ مقامی لوگ پورے ملک میں کس طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
نیوانگلینڈ
مقامی امریکی اور برطانوی اثرات اور ٹھنڈے پانی میں پائی جانے والی تازہ مچھلیاں امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کے باشندوں کے کھانے پینے کی پسند پر اثرا نداز ہوتی ہیں۔ اور اس طور پر جو فہرست ِ طعام بنتی ہے اس میںصدف یخنی، بھنا ہوا صدف،کستورا مچھلی ، پکی ہوئی پھلیاں اور ڈھکے برتن میں پکے ہوئے گوشت جیسی مقبول چیزیں شامل ہیں ۔ اس خطے میں مچھلیوں اور دودھ سے تیار مصنوعات خوب پسند کئے جاتے ہیں جب کہ کالی مرچ ، دھنیا کی پتی اور ساج(ایک سدابہار جھاڑی جس کی بھوری سبز پتیاں دواؤں کے علاوہ ذائقہ بڑھانے کے کام آتی ہیں)کے علاوہ جائفل جیسی کریبیائی ملکوں سے منگائی گئی درآمدات بھی شامل ہیں مگر یہ نسبتاََ کم مقبول ہیں۔
مِڈ ویسٹ
امریکہ کے شمال وسطی علاقے میں واقع ریاستوں میںگوشت ، دودھ سے بنی مصنوعات، مکئی ، چاول اور پھل مقبول ہیں۔ آپ یہاں سویڈن کے پین کیک ، پولینڈ کی پائی روگی،ساسیج ، کچلے ہوئے آلواور شوربہ کے علاوہ پتہ گوبی سے تیار اچار سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ نیو یارک کی پتلی سلائس کے برعکس یہاں شکاگو کا موٹا پزادستیاب ہے ۔ دونوں ہی شہروں کے لوگ اس بات پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ ان کے کھانے بہترین ہیں، لہٰذا آپ کو خود ہی اس کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
وسط اٹلانٹک
مشرقی ساحل سے اندر جانے پر ڈچ(نیدر لینڈ، اس کے باشندوں اور ان کی زبانوں سے متعلق)اور اطالوی زبانوں کا لہجہ ملنا شروع ہو جاتا ہے۔فلاڈلفیامیں خستہ بل دار بسکٹ اور ایک قسم کی سینڈ وِچ کے علاوہ اطالوی رول پر گوشت ، پنیر ، کاہو ، ٹماٹر اور پیاز سے تیار سینڈوِچ بھی ملتے ہیں۔اور پھر اپنے ہاٹ ڈاگ، گول چھلّے دار روٹی اور پتلی پرت والے پزاکے ساتھ آتا ہے نیویارک سٹی کا نمبر جہاں دنیا بھر میں کھائے جانے والے تقریباََ تمام مقامی کھانے ملتے ہیں۔بعض اوقات ان کھانوں کو ملا دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پرچپس او ر سالسا والے کھانے کی فہرست میں کیلے سے تیارٹیمپورا رول اور پھر نان کے ساتھ چٹنی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام کھانے ایک ساتھ اچھے بھی لگتے ہیں۔
جنوبی علاقہ
یہ علاقہ بہت وسیع ہے جو ورجینیا سے جنوب میں فلو ریڈا اور مشرق میں ٹکساس کے علاوہ کینٹکی اور مسوری تک پھیلا ہوا ہے جس پر وسط مغربی علاقوں کا اثر پایا جاتاہے ۔ یہ اوکلا ہوما کا بھی احاطہ کرتا ہے جو اس علاقے کی شمالی سرحد ہے ۔ان تمام ریاستوں میں ملنے والے کھانے بھی مختلف اقسام کے ہیں ۔ ان میں عام مدّوجزر سے متاثرہ پانی ،اَپلیشیائی کھانے ، کری اولیائی کھانے،جنوبی کیرولینا سے متصل لو کنٹری علاقے کے کھانے ،
فلورِب بی یَن کھانے،جنوبی باربیکواورامریکی اور میکسیکوکے کھانوں کی تیاری کا طریقہ افریقی، برطانوی ، اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ ، فرانسیسی، ہسپانوی، دیسی امریکی ، کریبیائی اور میکسیکو کی ثقافتوں سے ملتا جلتا ہے۔ لازمی طور پریہ کوئی خصوصی فہرست نہیں ہے ۔جنوب میں آپ کو بہت زیادہ چٹنیوں کے ساتھ روایتی چکن فرائیڈ اسٹیک جیسے تلے ہوئے کھانوں کے کئی اقسام مل جائیں گے ۔ اس کے علاوہ میٹھی ڈش میں لیمون پائی یا کیلے کی پڈنگ مل جائیں گی ۔ کولارڈ گرینس، کالے مٹر ، مکئی کے بریڈ اور بسکٹ یہ تمام چیزیں ان تلے ہوئے کھانوں کے ساتھ ملتی ہیں یا پھریہ دیگر اہم کھانے، بھونے گوشت کے ساتھ کھائے جاتے ہیں جو اکثر و بیشتر سور کا ہوتا ہے جسے سرسوں یا سرکے سے تیار چٹنیوں میں دبا کر رکھا جاتا ہے۔
کھانوں کی یہ فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی ۔ لوسیانا میں نیو آرلینس جھینگے اور مرغی کی بوٹیوں کو ملاکر پکائے گئے چاول (جمبلیا) اور بھنڈی کی یخنی ( گمبو) جیسے اپنے اہم کری اول(ٹماٹر اور کالی مرچ سے بنی ہوئی چٹنی سے متعلق جو چاول یا گوشت کے ساتھ کھائی جاتی ہے) اور کجون کھانوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔یہاں ہسپانوی، فرانسیسی،ا فریقی، کریبیائی اور دیسی امریکی ذائقے ایک ساتھ ملتے ہیں۔ یہاںٹکساس وہ جگہ ہے جہاں کی مرچ سے آپ لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔مرچ کو امریکہ اور میکسیکو کے مخلوط کھانوں میں ایک امتیاز حاصل ہے۔سالسا، نَیچوز، ٹَیکوز،اور بریٹو بھی مذکورہ مخلوط کھانوں کے اقسام ہیںجو پورے ٹکساس اور میکسیکو کے سرحدی علاقوں میں کافی مقبول ہیں۔
جنوب مغربی علاقے
امریکہ اور میکسیکو کے مخلوط کھانوں کا اثر آپ کو مغرب میں نیو میکسیکو، ایری زونا ، کیلی فورنیا ، اُٹا، نیواڈااور کولو رَیڈو تک مل جائے گا۔مگر اس خطے میں آپ کو دوسرے کھانوں کا بھی رحجان ملے گا۔نیو میکسیکو کے کھانوں میں امریکہ اور میکسیکو کے مخلوط کھانوں ، ہسپانوی کھانوں ، بحیرۂ روم کے کھانوں ، میکسیکو کے کھانوں اور اسپینی امریکہ میں مقامی امریکی روایتی کھانوں کی آمیزش کی جاتی ہے جس میں مختلف اقسام کی کالی مرچوں والے سفوف پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ہری مرچ سے لے کر سرخ، کم تیز سے لے کے بہت زیادہ تیز تک نیو میکسیکوکی مرچ کو یہاں کافی پسندکیا جاتا ہے۔ ان کا استعمال چٹنیوں ، سالسا ، اسٹو یا پھربھروا مرچ (گوشت اور پنیر سے بھری اور پھر تلی ہوئی مرچ)میں کیا جاتا ہے جو اس خطے میں کھانوں کا ایک اہم جز ہے۔ یہاں جنوب مغربی باربیکو بھی کافی مقبول ہے لیکن جنوبی باربیکو کے برعکس جنوب مغربی باربیکو میں اکثر بیف کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ٹماٹر کی چٹنی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
راکی ماؤنٹینس
کولو رَیڈو کے ساتھ تمام اُٹا ، وائیو مِنگ اور مونٹانا میں کناڈا کا اثر پایا جاتا ہے۔یہاں جنگلی جانور جیسے کوہان دار بیل کا گوشت کافی مقبول ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں میٹھے پانی میں پائی جانے والی مچھلیاں بھی خوب پسند کی جاتی ہیں۔ راکی مائونٹینس علاقے میں پائی جانے والی اہم کستورا مچھلیاں جو اصل میں صدف نہیں ہیں، وہ یہیں سے آتی ہیں۔ کناڈا میں کچا انڈا کے نام سے معروف یہ سانڈ،سور یا بھیڑ کا خصیہ ہیں جو بہت زیادہ تلے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ نظر بھی بہت زیادہ تلے ہوئے صدف کی طرح ہی آتے ہیں۔
کیلی فورنیا
شمال سے جنوب تک کیلی فورنیا میں ملنے والے کھانے اپنے فرانسیسی، اطالوی،،بحیرہ رومی، ایشیائی ،سمندری اور لاطینی امریکی ذائقہ کو افشاں کرتے ہیں۔کیلی فورنیا چوں کہ شاخوں والے مشہور و معروف فاسٹ فوڈ ریستورانوں کے لئے جانا جاتا ہے جس میں ان اینڈ آؤٹ برگر، ٹَیکو بیل اور پانڈا ایکسپریس (چینی کھانے) سر فہرست ہیں ، لہٰذا یہاں کے کھانے تازہ ، مقامی اور نامیاتی پیداوار پر توجہ دینے کے لئے معروف ہیں ۔
کیلی فورنیا کا ذائقہ اس واضح طرز طبّاخی کا حوالہ ہے جس میں ان تمام کھانوں سے منفرد امتزاج پیدا کرنے کرنے کے لئے مقامی اجزا کا استعمال ہوتا ہے جس نے خطے کو متاثر کیا ہے۔مثال کے طور پر جب آپ کیلی فورنیا کے پزا کو دیکھیں گے تو یہ آپ کو پزا کی معروف قسم کی طرح بالکل نظر نہیں آئے گا ۔ایک مقبول ریستوران کی شاخ کیلی فورنیا پزا کچن کے مینو میں تھائی چکن پزا شامل ہے جس کے لئے ٹماٹر کی چٹنی کی جگہ مونگ پھلی کی چٹنی استعمال کی جاتی ہے۔اور جس کے اوپر دالوں کی پھوٹ،گاجر اور ہرے پتوں والی پیاز چھڑکی جاتی ہے۔
بحرالکاہل کا شمال مغربی علاقہ
اوریگون، واشنگٹن اور الاسکا میں ایشیائی اور مقامی امریکی کھانے ایک ساتھ دستیاب ہوتے ہیں۔ یہاں جنگلی جانوروں کے گوشت اور جنگلی مشروم کے ساتھ گلابی گوشت والی دریائی مچھلی سَیلمون اور جھینگے کافی مقدار میں ملتے ہیں۔یہاں سادہ اور تازہ اجزا پر اسی طرح توجہ دی جاتی ہے جیسے کیلی فورنیا میں دی جاتی ہے۔مقامی طور پر بنائی گئی بیئر اور شراب بھی یہاں کافی مقبول ہے۔
ہوائی
کھانوں کے ہوائی والے طرز میں مٹی کے برتنوں میں مدارینی علاقے کا پودا ٹارو،ناریل، شکر قند اور گنے کے ساتھ مچھلی اور گوشت کو ایک ساتھ پکایا جاتا ہے ۔اس میں چینی، کوریائی،جاپانی،فلپائینی، پرتگالی اور پیورٹو ریکو کے تارکین وطن کے ذریعہ لائے گئے طریقوں کابھی استعمال ہوتا ہے ۔
ہر علاقے میں امریکہ تقریبا ہر بین الاقوامی کھانے کا مزہ فراہم کرتا ہے جسے ایک منفرد طریقے سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ طریقہ ہے جو مختلف ثقافتوں کو یکجا کئے گئے ماحول سے ہی حاصل ہو سکتا ہے ۔ اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہاں سے امریکی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے دورے کا آغاز کرتے ہیں، آپ کو بس یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ ان تمام چیزوں سے لطف اندوز ہونے کا وقت نکال سکیں۔
کیری لووینتھل میسی نیو یارک سٹی میں مقیم ایک آزاد پیشہ قلمکار ہیں۔
تبصرہ