اے آئی آئی ایس کا ہندی پروگرام

امریکی طلبہ جے پور میں کمیونٹی ماحول میں ہندی سیکھ رہے ہیں۔

اچیوتانند سنگھ

September 2023

اے آئی آئی ایس کا ہندی پروگرام

جے پور میں واقع امیریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز کے سربراہ اچیوتا نند سنگھ کریٹیکل لینگویج اسکالرشپ پروگرام کی ایک کلاس میں ہندی قواعد پڑھاتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ اچیوتا نند سنگھ)

میں نے ۱۹۸۹ء میں امیریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز (اے آئی آئی ایس)  میں ہندی زبان کے پروگرام میں بطور انسٹرکٹر شمولیت اختیار کی۔ میں ۱۹۹۹ء میں ہندی پروگرام کا سربراہ اور ۲۰۰۶ء میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر (پروگرام) بنا۔ میں نے تمام سطحوں کے طلبہ کو  لیکن بنیادی طور پر ہندی  کے طلبہ کو  اعلیٰ درجات میں پڑھایا ہے  ۔ میرے پسندیدہ مضامین گرامر، الفاظ   اور ہندی فلمیں ہیں۔

تعلیمی سال انسٹی ٹیوٹ میں  مختلف دورانیوں کے آٹھ پروگرام اور ایک انفرادی آن لائن سیکھنے کا پروگرام ہے۔ ان پروگراموں کے ذریعے ۲۴۔۲۰۲۳ میں تقریباً ۶۷ طلبہ ہندی سیکھ رہے ہیں۔  انسٹی ٹیوٹ میں جو پروگرام دستیاب ہیں ان میں آٹھ ہفتے کا کریٹیکل لینگویج اسکالر شپ پروگرام؛ تعلیمی سال، موسم بہار کے سمسٹر اور موسم خزاں کے سمسٹر   لینگویج پروگرام  اور ۱۵ہفتے کے ساؤتھ ایشین فلیگ شپ لینگویجز انی شی ایٹو شامل ہیں ۔ اے آئی آئی ایس  میں  مقبول ترین  پروگرام موسم گرما کی زبان کے پروگرام ہیں۔ پروگرام کے مختصر دورانیے کی وجہ سے طلبہ اس میں  کافی دلچسپی لیتے ہیں۔

۱۹۸۹ء سے ۲۰۰۴ء کے درمیان زیادہ تر پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے ہندی زبان کے پروگرام میں داخلہ لیا۔اس زمانے میں اے آئی آئی ایس  کے ہندی زبان کے پروگرام میں صرف  اعلیٰ سطح والی ہندی شامل تھی۔ درمیانی سطح کا ہندی پروگرام ۲۰۰۵ء میں شروع ہوا۔ اس کے بعد ہی انڈر گریجویٹ سطح کے طلبہ نے داخلہ لینا شروع کیا۔ ابتدائی سطح کا ہندی پروگرام ۲۰۱۱ء میں شروع کیا گیا تھا۔ جے پور میں دستیاب اے آئی آئی ایس ہندی پروگرام میں اب تینوں سطح کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ہم کسی بھی کلاس کے لیے نصابی کتابیں استعمال نہیں کرتے بلکہ خود تیار کردہ تدریسی مواد اور قواعد کی بعض کتابوں کا استعمال کرتے ہیں۔

ہم امریکی طلبہ کو  کمیونٹی   ماحول میں ہندی کی مشق کرنے کے لیے متعدد مواقع پیش کرتے ہیں۔ تمام طلبہ ہندی بولنے والے میزبان کنبوں  کے ساتھ رہتے ہیں جس سے انہیں  ہندی زبان کی  مہارتوں  کی مشق  کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ثقافت کوبھی  جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ہر طالب علم کو ہر ہفتے ایک کمیونٹی پروجیکٹ کرنا چاہیے اور اپنی رپورٹ کلاس میں پیش کرنی  چاہیے۔ مختلف پیشوں  سے وابستہ  مہمان ہر ہفتے ہندی طلبہ کے ساتھ بات چیت کرنے آتے ہیں۔ہر دو ہفتے میں  ہفتہ کے روز مطالعاتی دوروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، جہاں طلبہ کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔

ہر جمعہ کو طلبہ اور استاد کی میٹنگ ہوتی ہے جہاں ہم اس ہفتے کی کلاسز، تدریسی مواد، کام کا بوجھ وغیرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ طلبہ کو تاثرات  پیش کرنے   کی ترغیب دی جاتی ہے اور ہم ان کی تجاویز کو آئندہ  ہفتے نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کے تاثرات کے مطابق،  کچھ طلبہ کے پاس ہوم ورک مکمل کرنے کے لیے کافی وقت نہیں ہوتا، کچھ کو زبان سننے اور سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے اور  پہلی بار بھارت آئے ہوئے طلبہ کو ثقافتی امتیازات کا مشاہدہ کرنا پڑ سکتا ہے۔


اسپَین نیوز لیٹر اپنے میل پر مفت منگوانے کے لیے لنک میں دیے گئے  فارم کو بھریں: https://bit.ly/SubscribeSPAN


ٹَیگس

تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے