کیسےچنیں میجرکامضمون؟

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے طلبہ کو اختصاص کی غرض سے کوئی مضمون چنتے وقت بعض کلیدی چیزوں کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیے۔

مائیکل گیلنٹ

July 2019

کیسےچنیں میجرکامضمون؟

اگر میجر کی بات کریں تو طلبہ کے پاس اس کے انتخاب کے لیے پسندیدہ مضامین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مگر کئی طلبہ کے لیے اس کا انتخاب مشکل بھی ہو سکتا ہے۔ تصویر بشکریہ © گیٹی امیجیز

جب میجر کے لیے کسی مضمون کا انتخاب کرنے کی بات آتی ہے تو معاشیات سے لے کر بشریات ، ماحولیاتی حیاتیات سے لے کر علم نجوم اور موسیقی سے لے کر تھیٹر اور علم الحساب تک طلبہ کے پاس متبادل مضامین کی ایک لمبی فہرست ہوتی ہے۔ کئی طلبہ کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل اور پریشان کرنے والا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر چند کلیدی چیزوں کو پیش نظر رکھا جائے تو آپ مضمون کے انتخاب والی مشکل پر قابو پا سکتے ہیں اور ایک موزوں مضمون اپنے لیے چن سکتے ہیں۔

ملازمت کے بازار پر نظر ڈالیں: وہ کون سی کمپنیاں ہیں جو سب سے زیادہ ملازمت دے رہی ہیں ؟ مثال کے طور پر اگر آپ ہر طرف ڈیٹا سائنسدانوں ، مصنوعی ذہانت کے ماہرین یا یو آئی /یو ایکس (یوزر انٹر فیس /یوزر ایکس پیرینس)ڈیزائنرس کے لیے ملازمت کے اشتہار دیکھتے ہوں اور یہ شعبہ جات آپ کو پس و پیش میں ڈالتے ہوں تو کمپیوٹر سائنس مطالعہ پروگراموں کی طرف دیکھناآپ کے لیے شروعات کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہو سکتا ہے۔

پیسہ معنی رکھتا ہے: آپ کو اپنی مالی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے کالج کے بعد کتنا پیسہ کمانے کی ضرورت ہو گی؟ مخصوص شعبوں میں ملازمتوں سے متعلق اوسط تنخواہ اور متوقع ترقی کے بارے میں ڈھیر ساری معلومات آن لائن دستیاب ہیں ۔ اس لیے آپ تحقیق کریں اورمضمون کا انتخاب کرتے وقت پیسے کوبھی ذہن میں رکھیں۔

کام کرنے کی جگہ کا دھیان رکھیں:کیا آپ پروفیسر بننا چاہتے ہیں؟ یاد رکھیں کہ پروفیسرشپ کا انتخاب نایاب اور مسابقتی ہو سکتا ہے اور اس کے لیے آپ کو گھر سے دور جانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ یا مثال کے طور پر، آپ کا اپنا شہر صاف ستھری توانائی سے متعلق نووارد کمپنیوں کا مرکز ہے۔ اگر ایسا ہے تو قرب و جوار میں روزگار حاصل کرنے کے لیے شاید تجارت ، ماحولیاتی انجینئرنگ یا ڈیزائن کے شعبے سے متعلق کوئی اہم موضوع آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

ترغیب حاصل کریں: آپ کسی ایسے مضمون کا انتخاب کریں جس سے آپ کے اندر جوش پیدا ہو جائے۔ آپ سیکھنے کے لیے جس قدر حوصلہ افزا ہوں گے ،آپ مطالعات سے اتنا ہی زیادہ حاصل کر سکیں گے اور ایک کامیاب کریئر شروع کرنے کے لیے آپ بہتر طور پر تیار ہوں گے۔ آئندہ صفحات میں بعض مضامین اور کریئر متبادل دیے گئے ہیں ۔ آپ ان میں سے کسی ایک سے شروعات کر سکتے ہیں ۔

مائیکل گیلنٹ ، گیلنٹ میوزک کے بانی اور سی ای او ہیں ۔ وہ نیو یارک سٹی میں رہتے ہیں ۔


ٹَیگس

تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے